اردو

urdu

ETV Bharat / state

منصفانہ طریقہ سے ہوگی مادھو قتل کی جانچ: ایس پی - بھبھوا میں قتل کی جانچ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایس پی دلنواز احمد نے آج پریس ریلیز جاری کر کہا کہ 'بیتے بدھ کے روز مادھو سنگھ قتل کی جانچ منصفانہ طریقہ سے ہوگی۔ قتل کے الزام میں گرفتار ساحل راعین کو جلد ہی ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

منصفانہ طریقہ سے ہوگی مادھو قتل کی جانچ: ایس پی

By

Published : Oct 12, 2019, 2:16 PM IST

انہوں نے مزید بتایا کہ 'قتل میں جو بھی شامل ہیں پورے معاملہ کا اسپیڈی ٹراٸل کر جانچ کی جائےگی۔ اور سزا دلانے کا کام کیا جاٸیگا۔

ساتھ ہی پولس ساحل راعین کو ریمانڈ پر لے کر اس بات کی بھی پوچھ تاچھ کرے گی کہ ساحل راعین نے شراب کہاں سے پی اور اس معاملہ کے پیچھے اور کون لوگ شامل ہیں۔

ایس پی نے صاف طور پر کہا کہ 'جو بھی بے قصور ہوگا ان پر کوئی کارواٸ نہیں ہوگی اور جو بھی معاملہ میں شامل ہونگے انہیں کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ایس پی نے کہا کہ 'ساحل کے موباٸل کا 'سی ڈی آر اور 'سی سی ٹی وی' فوٹیج جیسے پہلو پر بھی جانچ چل رہی ہے۔

ایس پی دلنواز احمد نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ 'اس واقع کے بعد سوشل میڈیا کے زریعہ ماحول خراب کرنے والے شرپسند کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں پر بھی پولس کی نظر ہے۔ اور وہ جلد ہی گرفت میں ہوںگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details