اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھے پورہ میں یک روزہ سائنسی نمائش - طلبا و طالبات کے ذریعہ سائنس، ریاضی اور ماحولیات سے متعلق 56 ماڈل پیش کیا

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ کے بی ایل انٹر اسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

مدھے پورہ میں یک روزہ سائنسی نمائش

By

Published : Aug 29, 2019, 8:40 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:58 PM IST

مرلی گنج علاقے میں واقع بی ایل انٹر اسکول میں گذشتہ روز سائنس ریاضی اور ماحولیاتی پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے شمع جلا کر کیا۔

مدھے پورہ میں یک روزہ سائنسی نمائش

اس سے قبل نمائش میں آئے مندوین نے ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ طلبا کے ذریعے بنائے گئے مختلف سائنسی ماڈل کا معا ئنہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

ضلع مجسٹریٹ نودیپ سنگھ نے کہا کہ آج کے دور میں سائنس بہت اہم ہے۔ اب ہر شعبے میں سائنس آگے بڑھ رہی ہے۔

سائنس ٹیچر کرشن کمار یادو نے اس سائنسی نمائش میں طلبا و طالبات کے ذریعہ سائنس، ریاضی اور ماحولیات سے متعلق 56 ماڈل پیش کیا گیا ۔

پروگرام کی صدارت اسکولز کے ایچ ایم رودردھر جھا نے کی۔ جب کہ نظامت کے فرائض ٹیچر نیلو رانی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ضلع پروگرام افسر سمیت اسکول کے تمام ٹیچر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details