ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک شخص کو گولی مارکر 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔
دراصل متاثرہ شخص بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم مشین میں روپے جمع کرنے جا رہا تھا کہ اسی دوران بائک پر آئے نامعلوم شخص نے بندوق کی نوک پر ان سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق بدمعاشوں نے پیسے لوٹ کے دوران فائرنگ بھی کی تھی جس میں ایک مقامی شخص زخمی ہو گیا۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔