اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: نجی فائنانس کمپنی کے دفتر سے ایک لاکھ 80 ہزار کی لوٹ - سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 'سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر لوٹ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔'

loot in private finance company in Darbhanga, bihar
نجی فائننس کمپنی کے دفتر سے ایک لاکھ 80 ہزار کی لوٹ

By

Published : Feb 12, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:06 AM IST

بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے بیلا دلا محلہ واقع ایک نجی فائنانس کمپنی کے دفتر سے بدمعاشوں نے آج ایک لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لئے۔

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایا کہ 'چار بدمعاشوں نے بیلا دلا محلہ واقع ایک نجی فائنانس کمپنی کے دفتر میں دھاوا بولا۔ اس کے بعد ملازمین کو قبضے میں لے لیا اور ایک لاکھ 80 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 'سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر لوٹ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔'

واضح رہے کہ ضلع کے بیرول تھانہ علاقہ کے ڈمری گاﺅں واقع فائنانس کمپنی کے دفتر سے بھی بد معاشوں نے کل شام 61 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details