اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: لوک تانترک جن سوراج پارٹی نے "عزت و آبرو بچاؤ" تحریک کا اعلان کیا

لوک تانترک جن سوراج پارٹی کی جانب سے پھلواری شریف میں واقع اے آئی ایم سی کے ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک سے جڑے معتدد موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لوک تانترک جن سوراج پارٹی نے "عزت و آبرو بچاؤ" تحریک کا اعلان کیا
لوک تانترک جن سوراج پارٹی نے "عزت و آبرو بچاؤ" تحریک کا اعلان کیا

By

Published : Sep 13, 2021, 3:54 PM IST

لوک تانترک جن سوراج پارٹی نے پارٹی کے قومی صدر پنڈت وپن تیواری کی قیادت میں آج پھلواری شریف میں واقع اے آئی ایم سی کے ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں بہار کے دیگر اضلاع کے کارکنان شریک ہوئے اور متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویڈیو
پارٹی کے قومی صدر پنڈت وپن تیواری نے کہا کہ 'مرکز میں موجود حزب اقتدار اور حزب مخالف دونوں کی ملی بھگت سے 9 اگست 2018 کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل انسداد مظالم قانون نافذ کیا گیا، جس میں سے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے سماجی اور معاشی حالات کو بدلنے کے لیے کئی شقوں کو شامل کیا گیا۔

اس قانون میں اس شک کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ اگر درج فہرست قبائل پر دوسرے فرقے کی جانب سے مظالم کیے جاتے ہیں۔ اور قبائل اس معاملے کی شکایت درج کراتا ہے تو اس کی شکایت کی جانچ فوری طور پر نہیں کی جائے گی، بلکہ بغیر کسی جانچ کے ملزم کو تین مہینہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

وپن تیواری کا کہنا ہے کہ یہ قانون عام آدمی یا کسی بھی فرقہ اور ذات کے لیے مناسب نہیں ہے۔ لوک تانترک جن سوراج پارٹی کھلے عام ایسے قانون کی مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔


پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری انجینئر عبید الرحمٰن نے کہا کہ 'اس قانون سے پورے ملک کے پچاسی فیصدی عوام میں اپنی عزت و آبرو کو لیکر بد اطمینانی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، اس کا غلط فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس قانون میں جانچ کو شامل کیا جائے۔ اور پھر قصوروار ملزم کو سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:UP Polls 2022: 'منشور عوامی رائے کے مطابق تیار کیا جائے گا'

وہیں پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر نے "عزت و آبرو بچاو" نامی قومی تحریک کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ بہار کے تمام اضلاع میں جاکر اس غلط قانون کے خلاف لوگوں کو بیدار کریں گے اور پھر یہاں سے دہلی تک جائیں گے۔

اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر برندرا کمار پانڈے، شمبھو ناتھ پانڈے، اتل کمار تیواری، راکیش ملٹن، وجے کمار اپادھیائے وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details