اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان کی اہم نشست - lok jan shakti party araria

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 میں لوک جن شکتی پارٹی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی تھی، اس لیے پارٹی شکست پر بار بار غور و فکر کر رہی ہے۔

ارریہ: لوک جن شکتی پارٹی کارکنان کی اہم نشست منعقد
ارریہ: لوک جن شکتی پارٹی کارکنان کی اہم نشست منعقد

By

Published : Jan 9, 2021, 9:00 PM IST

بہار ریاستی انتخاب کے تحت آج لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان کی اہم نشست پارٹی کی ضلع صدر و رکن اسمبلی کے سابق امیدوار ببن سنگھ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

یہ میٹنگ ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ہوئی۔

اس میں مختلف بلاک و پنچایت کے کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا نیز گزشتہ دنوں ارریہ کے نرپت گنج میں پارٹی کارکنان کے ساتھ علاقے کے کچھ دبنگوں کے ذریعہ نازیبا حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصور وار کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

لوک جن شکتی پارٹی کارکنان کی اہم نشست منعقد

پارٹی کے ضلع صدر ببن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگوں نے بھلے ہی انتخاب ہارا ہے مگر عزائم نہیں، ہم پھر دوبارہ سے عوام کے درمیان جائیں گے۔

ان کے دکھ درد میں شامل ہوں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کریں گے، نتیش حکومت جن جن محاذ پر مکمل طور پر فیل ہو رہی ہے۔اسے بھی عوام کے درمیان سامنے رکھیں گے، ہمارا ہدف ہے ہر بلاک و پنچایت سطح سے کارکنوں کے اندر ایک جوش و ولولہ دوبارہ سے پیدا کر پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:ارریہ میں ممنوعہ کف سیرپ کی ہزاروں بوتلیں ضبط

انھوں نے کہا کہ ہمارے قومی صدر چراغ پاسوان نے جو نعرہ دیا ہے بہار فرسٹ ،بہاری فرسٹ اسے ہر ایک بہاری کے بیچ لے جائیں گے۔

ببن سنگھ نے کہا کہ اس حکومت میں جرائم پیشوں اور دبنگوں کے حوصلے کتنے بلند ہیں۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگائیں کہ ابھی حالیہ دنوں نرپت گنج میں ہمارے پارٹی کارکنان کے ساتھ وہاں کے مقامی دبنگ قسم کے لوگوں نے مارپیٹ کی۔

معاملہ درج کرنے کے بعد بھی پولیس اب تک ان لوگوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، آج کی نشست کے بعد ہم لوگ ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر کو بھی سونپ کر قصور وار کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

اگر ایسے دبنگوں کی گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو ہم لوگ سڑکوں پر اتر کر افسر شاہی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ نشست میں کئی کارکنان نے بھی اظہار خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details