ریاست بہار کے ضلع کیمور میں حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی ضروریات کے پیش نظر ضروری خدمات شروع کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی کے حکم پر کیمور کے ڈی ایم نے متعدد دکانیں کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جس میں موبائل شاپ، الیکٹرانک، الیکٹرانک ہارڈویئر، سینیٹری، بلڈنگ میٹریل، سائیکل شاپ، آٹوموبائل شاپ ہفتے کے 3 دن پیر، بدھ اور جمعہ کو کھولی جائے گی
جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سکریٹری کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق 'پیر، بدھ، جمعہ کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک موبائل شاپ، ہارڈ ویئر، سینیٹری، کمپیوٹر شاپ، سائیکل شاپ، آٹوموبائل شاپ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔'
اسی کے ساتھ سویٹ شاپ، سیلون شاپ ہر روز کھولی جائے گی۔