عینی شاہدین کے مطابق چکمودھرا گاؤن باشندہ پروین ساہ دھوریا موٹر سائیکل سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ کورما گاؤں کے نزدیک مین شاہراہ پر ٹرک کا ایک چکا موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا۔
حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک جام کر دیا، جس سے عام لوگوں کو کافی دشواری پیش آئی۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ سڑک بنا رہے ٹھیکے دار کی وجہ سے کئی حادثے ہوچکے ہیں، کیونکہ ایک طرف سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے دوسری طرف کم جگہ میں ٹرک اور دوسری گاڑیاں بھی چلتی ہیں، جس کی وجہ سے حادثے معمول بنتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ابتدائی علاج کے بعد متاثرہ کو بھاگلپور کے مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا جام گھنٹوں چلا، بعد میں سمجھانے کے بعد جام ہٹایا گیا اورراستہ بحال ہوا۔