گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کے گاندھی میدان میں آج بدھ کے دن چراغ لاو ، بہار بچاو قرارداد جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں اس پروگرام میں لوجپا رام بلاس کے قومی صدر چراغ پاسوان شرکت کرنے پہنچے تھے۔چراغ لاو بہار بچاو قراردار جلسہ بہار کی ہرکمشنری میں منعقد ہوگی جس کا آغاز مگدھ کمشنری کے گیا سے ہوا ہے۔
چراغ پاسوان نے گاندھی میدان میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا اس موقع پر راجہ شیلیش، ڈاکٹر بھیم راؤ، جیوتی پھولے کی یوم پیدائش منائی گئی حالانکہ چراغ پاسوان نے ان عظیم شخصیات کی تصویروں پر پھول ضرور چڑھائے لیکن ان کے اعزاز میں ایک لفظ بھی اپنے خطاب میں نہیں کہا۔ تقریباً 25 منٹ کی اپنی تقریر میں انہوں نے بہاری فرسٹ بہارفرسٹ اور چراغ پاسوان کو اقتدار میں لانے کی بات کی انہوں نے کہا کہ چراغ پاسوان کو اقتدار میں لانے کے لئے اس جلسہ میں موجود ہر شخص کو چراغ پاسوان بننا ہوگا تبھی یہ قرارداد کا جلسہ بامعنی ہو گا۔تمام طبقات کو انصاف اور حقوق ملیں گے۔