اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: شکست کے بعد ایل جے پی امیدوار کی اپنے ہی صدر پر تنقید - ارریہ اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے امیدوار ببن سنگھ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ریاستی اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج آنے کے بعد لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ljp leadr baban singh attack their district president
ایل جے پی کے امیدوار ببن سنگھ

By

Published : Nov 11, 2020, 5:18 PM IST

ارریہ اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے امیدوار ببن سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس منعقد کر اپنی شکست کا ذمہ دار ایل جے پی کے ضلعی صدر اویناش کمار و دیگر عہدیداروں کو ٹھہرایا۔

ایل جے پی کے امیدوار ببن سنگھ

ببن سنگھ نے ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایل جے پی پاسوان گروہ کی پارٹی ہے مگر یہ غلط ہے جس کی مثال میں خود ہوں۔

انہون نے کہا کہ ایل جے پی ہر برادری اور ہر طبقہ کی پارٹی ہے۔

ببن سنگھ نے کہا کہ میرا سیاسی کیریئر طویل ہے، جس پارٹی میں رہا پوری ایمانداری سے اس کے منثور پر عمل کیا۔

ایل جے پی کو ارریہ ضلع میں ایک نئے طریقے سے زندہ کرنا میری پہلی ترجیح ہے، اپنی ہار کی وجہ بتاتے ہوئے ببن سنگھ نے کہا کہ یہاں جو بھی کارکنان ہمارے ساتھ تھے وہ میرے کارکنان تھے، پارٹی کے نہیں۔

پارٹی سطح پر جس طرح میری مدد ہونی چاہیے تھی اس طرح سے نہیں ہو پائی۔

انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پارٹی کارکنان میں نااتفاقی ہے۔ایل جے پی کے ضلع صدر ہوں یا نائب صدر، کسی کی طرف سے مجھے کسی طرح کا کوئی تعاون نہیں ملا اور نہ انتخابات سے قبل منصوبہ بند طریقے سے کام ہوا۔

مزید پڑھیں:بہار کے بعد اب اویسی کی نظر بنگال اور اترپردیش پر بھی

ببن سنگھ نے کہا کہ ارریہ کی ان عوام کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایل جے پی کے رہنما نے کہا میں نے ہمت نہیں ہاری ہے، شکست کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے، ہم ایک بار پھر سے عوام کے درمیان جائیں گے اور ان کے دکھ درد میں شامل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details