اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے ننھے سپاہیوں نے پلاسٹک کے خلاف جنگ چھیڑ دی - بہار کے ننھے سپاہیوں نے پلاسٹک کے خلاف جنگ چھیڑ دی

جہاں ایک طرف سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف ملک بھر میں مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب بہار کے چمپارن میں ثانوی اسکول کے طلبا کی جانب سے پلاسٹک کے خلاف شعور بیداری مہم ہم کےلیے ایک بہترین مثال ہے۔

Little crusaders lead anti-plastic push in Bihar village
بہار کے ننھے سپاہیوں نے پلاسٹک کے خلاف جنگ چھیڑ دی

By

Published : Jan 4, 2020, 12:01 AM IST

پیپرا کوٹھی بلاک میں مدھوچھاپرا گاؤں کے آنگن واڑی سنٹر کے طلبا اپنی مہم کے ذریعہ بڑوں کو پلاسٹک کے نقصان سے واقف کروارہے ہیں۔

بہار کے ننھے سپاہیوں نے پلاسٹک کے خلاف جنگ چھیڑ دی

بچے، گاؤں کے اطراف گھومتے ہوئے سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف نعرہ لگاتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں پلاسٹک کے نقصانات سے متعلق پلے کارڈ ہوتے ہیں۔

بچوں کی جانب سے چلائی جارہی مہم کا اثر گاؤں کے بڑوں لوگوں پر ہوا ہے جس کے نتیجہ میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں کافی کمی آئی ہے۔

گاؤں کے ایک شخص رام نارائن پانڈے نے بتایا کہ بچوں کی جانب سے لگائے جارہے نعرے کافی متاثر کن ہے جبکہ ان نعروں کی وجہ سے ہم لوگ پلاسٹک کے نقصانات سے واقف ہوئے ہیں۔

آنگن واڑی سنٹر کے اساتذہ جہاں ایک طرف بچوں کو پلاسٹک کے نقصانات سے آگاہ کرارہے ہیں وہیں دوسری جانب گاؤں والوں کو بھی پلاسٹک کے نقصانات سے واقف کیا جارہا ہے۔

سنٹر میں اساتذہ، بچوں کو ماحولیات پر پلاسٹک کے برے اثرات کے بارے میں بتارہے ہیں اور بچے اپنے گھر جاکر والدین کو پلاسٹک کے نقصانات سے متعلق جانکاری دے رہے ہیں۔

آنگن واڑی سنٹر کی ڈائرکٹر ودیانتی دیوی نے بتایا کہ جب والدین سنٹر کو آتے ہیں تو انہیں بھی سنگل یوز پلاسٹک کے مضراثرات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

ریاست میں سنگل یوز پلاسٹک پر عائد پابندی کے باوجود عام لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ بچوں کی پلاسٹک سے متعلق مہم کا گاؤں میں اچھا اثر دکھائی دے رہا ہے اور یہاں بڑے لوگ بھی پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details