لیچی کے درخت کی خوبصورتی کے بارے میں کیا کہنا! جیسے جیسے لیجی کے باغوں میں پھل پکنے لگتے ہیں۔ ویسے ویسے کسانوں کے چہرے پر مسکراہٹ آنے لگتی ہے لیکن اس سال حالات کچھ الگ ہیں۔ جیسے جیسے باغوں میں پھل پک رہے ہیں۔ ویسے ویسے کسانوں کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
جانکاری کے مطابق ملک بھر میں لیچی کی سب سے بڑی پیداوار مظفر پور میں ہوتی ہے۔ وہاں تقریبا 10000 ہیکٹر میں لیچی کی کاشتکاری کی جاتی ہے ۔ لیکن کورونا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن نے لیچی کاروبار کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کے درمیان یہ مسئلہ پیدا ہوگیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں لیچی کا کاروبار کیسے کیا جائے ، اس کو لے کر کسان خاصے پریشان ہیں۔