اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کثیر مقدار میں شراب ضبط - liquor seized in Bihar

ریاست بہار میں پولیس نے سارن اور گوپال گنج ضلع سے ٹرک اور کنٹینر سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کر کے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Sep 19, 2019, 6:29 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:52 AM IST

اطلاعات کے مطابق سارن ضلع کے سونپورتھانہ علاقہ سے پولیس نے کل دیر رات ایک ٹرک سے 560 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ۔

اس دوران پولیس نے ٹرک مالک جسوندر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ شراب اسمگلر سبل پور ہستی ٹولہ میں شراب کی کھیپ اتار رہے ہیں۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دیگر اسمگلر فرار ہو گئے جبکہ ٹرک مالک پکڑا گیا۔

برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے جس کی قیمت قریب 55لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

ٹرک مالک کی شناخت پنجا ب کے پٹیالہ کے رہنے والے جسوندر کے طور پر ہوئی ہے، جس سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

وہیں دوسری جانب گوپال گنج میں آج صبح ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے کوچائے کوٹ تھانہ واقع بلتھری چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک کنٹینر پر لدی 400 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی اور ہریانہ کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایا کہ شراب مافیاﺅں پر لگام کسنے کے مقصد سے اتر پردیش کی جانب سے آنے والی سبھی شاہراہوں پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی مسلسل جانچ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق گوپال گنج سے برآمد کی گئی شراب کی قیمت قریب 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details