پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے مالا گاﺅں کے نزدیک پیر استھان میں آسمانی بجلی سے چار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
آسمانی بجلی سے چار افراد ہلاک، دو دیگر زخمی - آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی موت
بہار میں پورنیہ ضلع کے بائسی تھانہ علاقہ میں منگل دوپہر آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر جھلس کر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
آسمانی بجلی سے چار افراد ہلاک، دو دیگر زخمی
ہلاک شدہ افراد میں ویشال کمار، شکنتلا دیوی ، ناجد پروین اور محمد ابو صالح شامل ہیں ۔ واقعہ کے وقت سبھی افراد کھیت میں مکا کی فصل کاٹنے گئے تھے۔ اچانک بدلتے موسم کے بعد تیز آندھی ۔ طوفان اور بارش شروع ہوگئی جس سے بچنے کیلئے سبھی ایک درخت کے نیچے چھپ گئے تبھی تو آسمان سے بجلی گری جس کی زد میں یہ سبھی آگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد سبھی کو بہتر علاج کیلئے صدراسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔