ریاست بہار میں حکمرا جماعت جے ڈی یو کے ترجمان روجیو رنجن نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روشنی سے کورونا کی تاریکی پر جیت ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر لوگ اس وبا سے پریشان ہیں،کورونا وائرس نے وزیر اعظم ،شہزادہ، ڈاکٹر جیسے لوگوں کی ابھی تک جان لے چکا ہے۔
وہیں کئی طاقتور ملک بھی کورونا سے پریشان ہے۔ ایسے صورتحال میں ابھی تک بھارت میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کورونا نہیں ہوا ہے۔ اس کے پیچھے بہتر انتظامات موجود ہے، اور وزیر اعظم کی بہتر فیصلوں کی وجہ سے،یہ سب ممکن ہو پایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے پانچ اپریل کو اپنے گھروں میں اندھیرا کرکے چراغ اور دیگر ذرائع سے روشنی کرنے کی اپیل کی تھی،جس پر جے ڈی یو کے ترمان نے کہا کہ اس فیصلے سے کورونا کے تاریکی پر روشنی کی جیت ہوگی ،اور دوسری جانب کرونا جیسی وائرس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نے جو ٖفیصلہ لیا وہ تعریف کے قابل ہے ۔
واضح رہے کہ بہار میں حکمراں جماعت جے ڈی یو شروع سے ہی وزیر اعظم کے فیصلہ کے ساتھ رہا ہے، وزیر اعلی نے بھی کئی بار وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن کی تعریف کی ہے. پھر ایک بار جے ڈی یو وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے