گذشتہ روز عازمین حج کے فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ تھی، تاہم بہت کم تعداد میں حج فارم جمع ہونے کی وجہ سے اس میں 12 دنوں کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
حج فارم پر کرنے کی تاریخ میں 12روز کی توسیع سے بہار, جھارکھنڈ , بنگال اور یوپی جیسے کئی ریاستوں کے عازمین کو بڑی راحت ملی ہے مرکزی حج کمیٹی نے آج دیر شام تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارم پر کرنے کی آخری تاریخ 17 دسمبر مقرر کی ہے ۔
ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین و مرکزی حج کمیٹی کے رکن محمد الیاس احمد عرف سونو بابو نے اس بار پورے ملک میں عازمین کی تعداد کم ہونے کی وجہ حج کو گراں قرار دیا ہے۔
بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ انہوں نے مرکزی حج کمیٹی سے تاریخ میں توسیع کی اپیل کی تھی جس کے بعد تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار 12 دنوں کی توسیع کے دوران ان وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ عازمین حج فارم پر کر سکیں۔