پٹنہ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی تمام عالم کے لیے رحمت اور قابل احترام ہے۔ Prophet Remark Row۔آپ کی ذات ہماری جان، مال، عزت و آبرو اور ماں باپ سب سے بڑھ کر ہے۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و دیگر ازواج مطہرات و صحابہ کرام بزرگ ترین و مقدس افراد ہیں، آپ کی اور آپ کی ازواج و صحابہ کی شان میں زبان درازی اور گستاخی قابل مذمت ہے، ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی جے پی کے برخواست شدہ نوین کمار جندل اور نپور شرما کی بدزبانی اور گستاخانہ تبصروں پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوراً گرفتار کیا جائے۔ Legislation to Protect Religious Leaders
مذکورہ باتیں آج آل انڈیا ملی کونسل بہار All India Milli Council کی جانب سے بلائے گئے تمام جماعتوں کے عہدے دار کی موجودگی میں کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. پریس کانفرنس میں جمعیۃ علماء ہند بہار صدر مولانا ناظم قاسمی، مدرسہ شمس الہدیٰ کے پرنسپل مولانا مشہود قادری ندوی، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی، مولانا عالم قاسمی اور مولانا نافع عارفی وغیرہ موجود تھے. مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کا احترام ضروری ہے، اس لیے اس جذبہ احترام کو فروغ دینا چاہیے اور ہر طرح کی توہین آمیز اور نازیبا تبصروں سے بچنا چاہیے۔