اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں اخبار کے مدیر کو نوٹس - ہندی روز نامہ اخبار

دربھنگہ کے کیوٹی سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی کے وکیل نے اخبار کے مدیر پر جھوٹی خبر شائع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

روزنامہ ہندی اخبار کے ایڈیٹر کو لیگل نوٹس جاری
روزنامہ ہندی اخبار کے ایڈیٹر کو لیگل نوٹس جاری

By

Published : Feb 18, 2020, 6:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:12 PM IST

دربھنگہ کے کیوٹی اسمبلی سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی کے متعلق ایک ہندی روز نامہ میں گزشتہ 17 فروری کے شمارے میں ایک خبر شائع کی گئی تھی کہ ڈاکٹر فراز فاطمی این آر سی کے خلاف چلائی جارہی تحریک کے سخت خلاف ہیں۔

روزنامہ ہندی اخبار کے ایڈیٹر کو لیگل نوٹس جاری

اس خبر کے برعکس دربھنگہ سول کورٹ کے سابق سرکاری وکیل انل کمار سنگھ نے رکن اسمبلی فراز فاطمی کی جانب سے بروز منگل 18 فروری کو اس روزنامہ ہندی اخبار کے ایڈیٹر اور کارگزار ایڈیٹر اور پبلیشر کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان تینوں سے کہا ہے کہ آپ کے اخبار میں جو گزشتہ 17 فروری کو رکن اسمبلی فراز فاطمی سے وابستہ خبر شائع ہوئی تھی وہ بے بنیاد اور سرا سر جھوٹی ہے۔

اس لیے آپ اس خبر کی مزمت کرتے ہوئے معافی نامہ کے ساتھ خبر شائع کریں، اور اگر آپ نے اس لیگل نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا جائے گا -

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details