ریاست بہار کے ضلع گیا میں بائیں محاذ پارٹیوں کے رہنماوں و کارکنان کو حراست میں لیاگیا ہے۔
شہریت ترمیمی قونون کے خلاف ملک گیر بندی کے دوران بائیں محاذ پارٹیوں کے رہنماء وکارکنان سڑکوں پر اترے تھے۔
وزیراعلی نتیش کمار کے ضلع گیا پروگرام کو لیکر پولیس و انتظامیہ سڑکوں پر ہجوم کو مظاہرے سے روکنے کے لئے ہرممکن کوشش میں لگی ہے۔ سات اضلاع سے پولیس جوانوں کو بلا کرتعینات کیاگیا ہے، اسکے علاوہ سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
بائیں محاذ پارٹیوں کے رہنماوں و کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے صبح سے ہی بائیں محاذ کے رہنماء سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے جنکو حراست میں لیکر شہر کے مختلف تھانوں میں رکھا جارہا ہے، اس سے قبل ضلع پولیس نے رہنماوں و مقامی افراد کی پہچان کرکے انہیں یا تو گھروں میں نظر بند کردیا ہے یا پھر انہیں حراست میں لیکر تھانوں میں رکھا گیا ہے۔
جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر بھوانی سنگھ کو پولیس نے علی الصباح ہی حراست میں لیکر رام پورتھانے میں رکھا ہے۔
کانگریس پارٹی کے رہنما پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہا کہ بائیں محاذ کی بند کی کال کو کانگریس کی بھی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتیش کمار آواز کو دبانا چاہتے ہیں تاہم بھارت اور بہار میں سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کی آواز نہیں دبے گی ، پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے