ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی Tilka Manjhi Bhagalpur University کے شعبہ اردو میں اردو کی سابق صدر ڈاکٹر شیریں زباں خانم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد Ceremony held at Tilka Manjhi University کی گئی۔
اس تقریب میں ڈاکٹر اسلم پرویز کی رباعیوں کا مجموعہ 'پرواز' اور شخصی رباعیوں کا مجموعہ 'شخصیات' کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
اس موقع پر موجود اردوں حلقہ نے نوجوان رباعی گو شاعر ڈاکٹر اسلم پرویز کے اس کاوش کی خوب ستائش کی، ان لوگوں کا ماننا تھا کہ اردو شاعری میں رباعی سب سے مشکل صنف ہے اور جس طرح سے اتنی کم عمری میں ڈاکٹر اسلم پرویز کو اس صنف پر دسترس حاصل ہوئی ہے وہ ایک تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔