دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ سے پولیس نے کافی مقدار میں گانجہ کے ساتھ تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ سٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس ساگرکمار کے ہفتہ کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کی دیر رات پولیس نے نوٹولیا محلہ میں انل جھا کے کرائے کے مکان میں رہنے والے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ میں شامل اور سوپول ضلع کا انتہائی مطلوب مجرم ابھیرنجن کامر یودو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے5کلو 384گرام گانجا برآمد کیا ہے۔
انل جھا نے بتایا ابھیرنجن کمار کے ساتھ ان کے دو ساتھی دربھنگہ ضلع کے گھنشیام پور تھانہ علاقہ میں منسارا گاؤں رہائشی چندن کمار یادو اور سوپول ضلع کے پرتاپ گنج تھانہ علاقہ کے نتیش کمار کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ لیڈر ابھیرنجن کمار سوپول ضلع کے پنج گچھیہ ندی تھانہ علاقہ کے ستیہ نارائن یادو کا بیٹا ہے اور سوپول ضلع کے 10انتہائی مطلوب مجرم عملے میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کے پاس سے چار موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور چار پہیہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ برآمد موبائل فون کی جانچ ٹیکنیکل سیل سے کرائی جا رہی ہے اور اس کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔