اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں کثیر مقدار میں شراب برآمد - شراب برآمد

دربھنگہ کے مختلف علاقوں سے پولیس نے دیسی شراب ضبط کی ہے، بہار میں سنہ 2015 سے شراب پر پابندی ہے۔

شرابشراب
شراب

By

Published : Jul 19, 2020, 8:19 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ میں مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے کثیر مقدار میں دیسی اور انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔

بینی پور کے سب ڈویژنل پولیس افسر امیشور چودھری نے کہا 'علی نگر تھانہ علاقہ کے گرا ہاٹ چور کے پاس گشتی کے دوران مینی ٹرک سے 75 کارٹن انگریزی شراب ضبط کی گئی ہے'۔

امیشورچودھری نے بتایا 'ضبط شراب میں میک ڈاویل برانڈ کا 25 کارٹن اور امپریل بلو برانڈ کا 50 کارٹن ہے۔ وہیں یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے اعظم نگر محلہ میں ایک پرائیوٹ اسکول کے پاس سے پولیس نے ایک بائک پر لدی ایک بوری نیپالی شراب ضبط کی ہے۔ مذکورہ بوری سے 120 بوتل نیپالی صوفیا شراب برآمد کی ہے'۔

دریں اثناء لہریا سرائے تھانہ علاقہ کے کرم گنج محلے میں امیش مہتو کے زیر تعمیر مکان سے پولیس نے 90 بوتل انگریزی شراب ضبط کی ہے۔

سبھی معاملوں میں متعلقہ تھانوں میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'منتخب حکومت گرانے کی کوشش جمہوریت کا قتل'
ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے دربھنگہ میں احتجاج

واضح رہے کہ بہار میں نتیش حکومت کی جانب سے 26 نومبر 2015 سے شراب پر پابندی عائد کی گئی، جس کے بعد 5 اپریل 2016 کو نتیش کمار نے ریاست بھر میں شراب پر پابندی کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details