اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ میں پولیس چیکنگ کے دوران کثیر مقدار میں شراب برآمد - بہار اسمبلی انتخاب

بہار میں شراب پر مکمل پابندی عائد ہے وہیں دوسری جانب شراب اسمگلر پر پولیس لگام لگانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ حالانکہ وقفہ وقفہ سے محکمہ ایکسائڈ خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کر شراب ضبط کے ساتھ اسمگلروں کو جیل رسید کرتا آرہا ہے۔

Large quantities of liquor recovered during police check in araria
ارریہ میں پولیس چیکنگ کے دوران کثیر مقدار میں شراب برآمد

By

Published : Oct 12, 2020, 8:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے ٹول پلازہ کے پاس خفیہ اطلاع پاکر محکمہ ایکسائڈ نے چھاپہ ماری کر بڑی مقدار میں شراب برآمد کر ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

ارریہ میں پولیس چیکنگ کے دوران کثیر مقدار میں شراب برآمد

اس وقت اسمبلی انتخاب سر پر ہے، انتخاب کے وقت شراب کثیر مقدار میں سپلائی ہوتی ہے جسے دیکھتے ہوئے محکمہ ایکسائڈ محتاط ہے۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق ہر چوک چوراہوں پر گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ کسی طرح کے شرپسند عناصر شہر میں داخل ہو کر ماحول خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

محکمہ ایکسائڈ آفیسر امریتیش کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں کو خبر ملی تھی کہ مغربی بنگال کی جانب سے WB02Z1278 نمبر کی گاڑی اسلام پور سے 18 کارٹون شراب کے ساتھ مدھوبنی ضلع کے پلپھراس جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ارریہ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ شروع کر دی، اسی دوران گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چیکنگ دیکھتے ہوئے تیز رفتار سے بریکر توڑتے ہوئے بھاگنے لگا۔

امریتیش کمار نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کو بھاگتا دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کر گاڑی روکنے میں کامیاب رہی۔ چیکنگ ہوئی تو گاڑی میں 18 کارٹون شراب چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔

اس درمیان ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پکڑا گیا۔ ڈرائیور مدھوبنی ضلع کے برہمپور باشندہ شیو کمار ٹھاکر ولد اومیش ٹھاکر ہے۔

امریتیش کمار نے کہا کہ گرفتار ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے امید ہے شراب مافیاؤں کے نام اور ٹھکانے اگلوانے میں کامیابی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details