اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں، سمجھ لیجئے' - لالو یادو کو خط

آر جے ڈی کے سینیئر رہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے لالو یادو کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ ان کے استعفی کی خبر کے بعد لالو یادو نے جیل سے ہی اپنے پرانے ساتھی رگھوونش پرساد سنگھ کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے۔

'آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں، سمجھ لیجئے'
'آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں، سمجھ لیجئے'

By

Published : Sep 11, 2020, 9:33 AM IST

سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ نے آر جے ڈی سے استعفی دے دیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل رگھوونش کا استعفی دینا آر جے ڈی کے لئے ایک بڑا دھچکا مانا جارہا ہے۔

آر جے ڈی کے سینیئر رہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے لالو یادو کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ ان کے استعفی کی خبر کے بعد لالو یادو نے جیل سے ہی اپنے پرانے ساتھی رگھوونش پرساد سنگھ کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے۔ لالو یادو نے جیل سپرنٹنڈنٹ ہوٹوار جیل کی مہر کے ساتھ لکھا ہوا خط جاری کیا ہے۔

لالو یادو نے خط میں لکھا ہے کہ 'محترم رگھوونش بابو آپ کے ذریعہ لکھا ہوا ایک خط میڈیا میں چلایا جا رہا ہے۔ لیکن اس پر یقین نہیں ہوتا۔ آر جے ڈی کنبہ آپ کو جلد صحت یاب ہو کر ہمارے بیچ دیکھنا چاہتا ہے۔ چار دہائیوں تک ہم نے ہر سیاسی، سماجی اور یہاں تک کہ خاندانی معاملات پر مل بیٹھ کر غور و فکر کیا ہے۔ آپ جلد صحت مند ہوں پھر بیٹھ کر بات کریں گے۔ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں، سمجھ لیجئے۔'

دراصل اس سے قبل رگھوونش پرساد نے خط لکھا تھا کہ 'جن نایک کرپوری ٹھاکر کے انتقال کے بعد 32 سال تک آپ کے پیچھے کھڑا رہا، لیکن اب نہیں۔ پارٹی کارکنان اور عام لوگوں نے بڑی محبت دی۔ میں معافی چاہتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: چارا بدعنوانی معاملہ: لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج

بتایا جارہا ہے کہ' آر جے ڈی میں راما سنگھ کا داخلہ اور تیجسوی یادو کے رویے سے رگھوونش پرساد ناراض ہیں۔ تاہم پارٹی انہیں منانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details