اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lalu Yadav's Health Deteriorated: لالو یادو کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل - کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی

لالو یادو اتوار کی شام سابق وزیر اعلیٰ اور اہلیہ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ سرکاری رہائش گاہ پر سیڑھیوں سے گر گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ڈاکٹروں نے کچے پلاسٹر سے ان کا علاج کیا اور ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا۔ ان کی کمزور ہڈیوں کے پیش نظر انہیں صرف پلاسٹر (کنزرویٹیو آپریشن) کرکے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ Lalu Yadav's Health Condition Deteriorates

لالو یادو
لالو یادو

By

Published : Jul 4, 2022, 1:26 PM IST

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں آج علی الصبح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آر جے ڈی ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ مسٹر یادو کو کل دیر رات طبیعت بگڑنے کے بعد علاج کے لیے آج علی الصبح ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسٹر یادو کے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسٹر یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی پرساد یادو نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ Lalu Yadav's Health Condition Deteriorates

واضح ہو کہ مسٹر یادو اتوار کی شام سابق وزیر اعلیٰ اور اہلیہ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ سرکاری رہائش گاہ پر سیڑھیوں سے گر گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ڈاکٹروں نے کچے پلاسٹر سے ان کا علاج کیا اور ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا۔ ان کی کمزور ہڈیوں کے پیش نظر انہیں صرف پلاسٹر (کنزرویٹیو آپریشن) کرکے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں وہیل چیئر کی مدد سے حرکت کرنے کو کہا گیا ہے۔وہ پہلے ہی گردے، شوگر (ذیابیطس) سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details