پٹنہ:سی بی آئی کی چھاپہ ماری اس کہاوت کے مثل ہے کہ کھودا پہاڑ نکلی چوہیا، کل مرکزی حکومت کے اشارے پر انتقامی جذبہ کے تحت سی بی آئی نے جو چھاپہ ماری کی ہے وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، بی جے پی کے لوگ شاید سمجھ رہے ہیں کہ جس طرح دوسرے رہنماؤں کو سی بی آئی کا ڈر دکھا کر زبان بند کر دیتے ہیں، ویسے ہی لالو یادو اور تیجسوی یادو کی زبان بند کر دیں گے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے سو بار بھی سی بی آئی چھاپہ مارے گی تو بھی راشٹریہ جنتا دل کے لوگ اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، غریبوں، مظلوموں اور مرکزی حکومت کی ناکامی کے خلاف ہم نے کل بھی آواز اٹھائے تھے اور آگے بھی اٹھاتے رہیں گے۔ Lalu Yadav, Daughter Misa Bharti Raided by CBI in 'land-For-job' Scam۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی نائب صدر و سابق رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر تنویر حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سی بی آئی والوں نے چھاپہ ماری کی تھی مگر سوائے گوبر کے کچھ نہیں ملا، ان کا مقصد صرف ہمیں خوف و ہراساں کرنا ہے، یہ ملک کے لئے بدقسمتی ہے جو ادارے غیر جانبدار اور حکومت کی بندش سے آزاد ہوتے ہیں اقتدار میں قابض لوگ ان اداروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جو اس جمہوری ملک کی سالمیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔