ای ٹی وی بھارت کو اطلاع کے مطابق ڈاکٹروں کے بورڈ سے رپورٹ موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ نچلی عدالت سے اس کی منظور لے گی ممکن ہے کہ لالو یادو کو آج دہلی منتقل کیا جائے گا۔
لالو یادو کو دہلی کے ایمس میں شفٹ کرنے کی تیاری - رابڑی دیوی
چارہ بدعنوانی کیس میں سزا کاٹ رہے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو کی طبیعت مسلسل خراب ہو رہی ہے، ان کی بگڑتی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں دہلی کے ایمس ہسپتال میں شفٹ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
لالو یادو کو دہلی کے ایمس میں شفٹ کرنے کی تیاری
واضح رہے کہ جمعرات کو دیر شام رمس کے پیئنگ وارڈ میں لالو یادو کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ لالو یادو کو پھیپھڑے میں انفیکشن کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کافی پریشان ہیں، لالو یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی ، تیج پرتاب ، تیجسوی یادو اور بیوی رابڑی دیوی جمعہ کو ملنے پہنچے۔ جہاں انہوں نے لالو یادو کے ساتھ رات ایک بجے رہے۔
لالو کی طبیعت بگڑنے کے بعد ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، بیٹی میسا اور دونوں بیٹے تیج پرتاب اور تیجسوی یادو رانچی میں ہی ہیں۔