اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات 2020: 'اٹھو بہاری ، کرو تیاری' کا نعرہ

ریاست بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے اعلانات کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اٹھو بہاری ، کرو تیاری'۔

راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو
راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو

By

Published : Sep 26, 2020, 8:59 AM IST

لالو پرساد یادو کا ٹوئٹ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

انھوں نے باضابطہ ریاست کی عوام سے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

لالو یادو نے انتخابی اعلان کے بعد ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'اٹھو بہاری، کرو تیاری، عوام کی حکومت اب کی باری۔'

لالو پرساد یادو کا ٹوئٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ بہار میں تبدیلی ہوگی، افسروں کی حکمرانی ختم ہوگی اور اب عوام کی حکومت قائم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لالو پرساد یادو ان دنوں ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے رمز ہسپتال میں چارہ بندعوانی کے معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

لالو کے ٹویٹر ہینڈل کے ٹویٹ سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ آر جے ڈی سپریمو پارٹی سے جیل سے ہی انتخابات کی سربراہی کریں گے۔

بہار میں یہ پہلا اسمبلی انتخابات ہوگا، جب کہ لالو پرساد یادو براہ راست موجود نہیں ہوں گے۔

راشٹریہ جنتا دل کی ساری ذمہ داری ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما ادا کریں گے۔

جب کہ یہ بات کہی جا رہی ہے کہ لالو پرساد جیل سے ہی پارٹی کی رہنمائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:بہار میں پسماندگی کا منظر پیش کرتا یہ گاؤں۔۔۔۔۔

حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے آر جے ڈی تیار ہے اور بہار کی عوام بھی تبدیلی چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے۔ تاہم ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details