اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: لالو کریں گے ضمنی انتخاب میں تشہیر - اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو

راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو اپنے چھوٹے بیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے بہار اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہورہے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کے حق میں تشہیر کریں گے۔

بہار: لالو کریں گے ضمنی انتخاب میں تشہیر
بہار: لالو کریں گے ضمنی انتخاب میں تشہیر

By

Published : Oct 25, 2021, 8:00 PM IST

آر جے ڈی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق لالو پرساد یادو 27 اکتوبر کو دونوں ضمنی انتخاب والے تارا پور اور کشیشور استھان ( محفوظ ) اسمبلی حلقہ کیلئے پارٹی امیدوار کے حق میں تشہیر کریںگے۔ دونوں اسمبلی حلقوں میں وہ ایک۔ ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کریںگے۔ ان کا دورہ انتہائی محدود ہوگا۔

بہار: لالو کریں گے ضمنی انتخاب میں تشہیر

آرجے ڈی صدر لالو یادو تقریبا تین سال کے بعد کل یہاں آئے ہیں۔ ان کی واپسی کے ساتھ ہی بہار کا سیاسی توازن بدل رہا ہے۔ اسمبلی ضمنی انتخاب والے دونوں ہی حلقوں میں پارٹی سپریمو کے اجلاس کے سلسلے میں آرجے ڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل مسلسل یہ قیاس لگائے جارہے تھے کہ لالو یادو انتخابی تشہیر کیلئے جائیں گے یا نہیں۔ ان کی صحت کے سلسلے میں شکوک تھے۔ گذشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب میں وہ تشہیر نہیں کر پائے تھے۔ چارہ گھوٹالہ کے معاملے میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے وہ جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کشمیریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

واضح رہے کہ ضمنی انتخاب والے دونوں اسمبلی سیٹوں کیلئے 28 اکتوبر تک ہی انتخابی تشہیر ہوگی۔ ووٹنگ 30 اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی دو نومبر کو کی جائے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details