اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: ایمبولینس ملازم کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت - ضلع ارریہ کے صدر اسپتال کی ایمبولینس ملازم

صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ایمبولینس نے مریضہ کو پورنیہ ہسپتال میں چھوڑ دیا تھا اس کے بعد وہ یہاں کیسے پہنچی یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

ارریہ: ایمبولینس ملازم کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت
ارریہ: ایمبولینس ملازم کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت

By

Published : Dec 6, 2019, 8:12 PM IST

ریاست بہار میں ضلع ارریہ کے صدر اسپتال میں مامور ایمبولینس کے ملازم کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ خاتون کی لاش بالو پل کے پاس لاوارث حالت میں برآمد ہوئی، جس کو پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

دراصل گزشتہ دنوں ایک خاتون کو کسی نا معلوم شخص نے علاج کے لئے صدر ہسپتال میں داخل کرایا تھا، خاتون ذہنی طور پر بیمار تھیں، ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لئے پورنیہ ہسپتال ریفر کر دیا تھا، مریضہ کو پورنیہ ہسپتال پہنچانے کی ذمہ داری صدر ہسپتال کے تحت ایمبولینس ملازم کی تھی، مگر ایمبولینس والوں نے مریضہ کو پورنیہ ہسپتال پہنچانے کے بجائے بالو پل کے پاس بیچ راستہ میں ہی چھوڑ کر واپس آ گیا۔

ارریہ: ایمبولینس ملازم کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت

یہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق مریضہ وہاں دو دنوں تک اسی حالت میں پڑی رہی اور آخر کار اس کی موت ہو گئی۔

صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد سنگھ کا دعویٰ ہے کہ مریضہ کو ایمبولینس نے مریضہ کو پورنیہ ہسپتال میں چھوڑ دیا تھا اس کے بعد وہ یہاں کیسے پہنچی یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

اس سے متعلق ضلع پریشد کے چیئرمین و نگر ہیلتھ کے صدر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر صدر ہسپتال کے عہدے داران کو خط لکھ کر جواب طلب کیا جائے گا۔

وہیں اس معاملے پر ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے معاملے کی جانچ کرکے سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش جاری کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details