ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور واقع اپگریڈ مڈل اسکول قرنطینہ سینٹر میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ جہاں مزدوروں کو کھانے کے دوران چاول میں کیڑا ملا۔ تب مزدوروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔
مہاجر مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ باہر سے آئے ہیں، گھر نہیں جا سکتے ہیں اور قرنطینہ سینٹر میں رہنے کے باوجود انہیں معیاری کھانا نہیں مل رہا ہے۔ ہم یہاں کیسے رہ سکیں گے۔ حکومت اور انتظامیہ صرف خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے نام پر اشیائے خوردونوش کر رہی ہے۔ جبکہ انتظامیہ یہ دعوی کر رہی ہے کہ کھانے پینے سمیت قرنطینہ مرکز میں درکار سبھی چیزیں فراہم کر دی گئی ہیں۔