بہار کے ضلع کشن گنج کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں مسلم طبقہ کے لوگ خاصی تعداد میں آباد ہیں اور ان کا تناسب 17 فیصد ہے۔
اس حلقہ میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والی مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں ایک امن و سکون قائم کرنے والی حکومت چاہتی ہیں جبکہ سلمیٰ بانو نامی ایک خاتون نے بتایا کہ فی الحال یہاں تعلیم کافی معنی رکھتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہاں خواتین کا تحفظ اور ترقی بھی بے حد ضروری ہے۔
ثانیہ نامی ایک طالبہ نے چراغ پاسوان کو بہتر رہنما قرار دیا ہے اس تعلق سے انھوں نے کہا ہے کہ 'تیجسوی ایک نوجوان رہنما ہیں اور بہار کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ان کے آنے سے تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے'۔
ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ چراغ پاسوان کا 'بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ کا نعرہ اچھا ہے'۔
ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کی چند مسلم خواتین نے کا کہنا ہے کہ ایل جے پی صدر چراغ پاسوان ایک بہتر سیاسی رہنما ہیں اور وہ ایل جے پی کے امیدوار کلیم الدین کو اس حلقہ سے فتحیاب کرائیں گی۔