اردو

urdu

ETV Bharat / state

Train Accident کیول انٹرسٹی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی - مالدہ کیول انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین حادثہ

13409 مالدہ-کیول انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین بدھ کو بہار میں مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن کے بھاگلپور-جمال پور سیکشن پر سلطان گنج اسٹیشن کے قریب حادثے سے بال بال بال بچ گئی۔kiul Intercity Express narrowly escaped the accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 14, 2022, 4:08 PM IST

Updated : Dec 14, 2022, 10:46 PM IST

بھاگلپور: 13409 مالدہ-کیول انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین بدھ کو بہار میں مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن کے بھاگلپور-جمال پور سیکشن پر سلطان گنج اسٹیشن کے قریب حادثے سے بال بال بال بچ گئی۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ مالدہ سے کیول جانے والی 13409 انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین بدھ کو سلطان گنج اسٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد کچھ فاصلے پر ٹرین کے پچھلے حصے سے الگ ہوگئی، ایک کوچ کا سی وی سی کپلنگ اچانک کھل جانے کی وجہ سے چار بوگیاں الگ ہو گئیں اور ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔Kiul Intercity Express

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹرین کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد ٹرین کے گارڈ کی اطلاع پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دیا۔ اس حادثے کے بعد ٹرین کے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سلطان گنج اور بھاگلپور سے ریلوے حکام کی ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی اور ٹرین سے الگ ہونے والی چار بوگیوں کی مرمت کے بعد تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹرین کو شروع کرایا گیا۔ دریں اثنا، مالدہ کے ڈویژنل ریلوے منیجر وکاس چوبے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Number Of Trains Cancelledبردوا ن اسٹیشن پر بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت میں رخنہ

یو این آئی

Last Updated : Dec 14, 2022, 10:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details