کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان اپنے حق رائے کا استعمال کرنے کیلئے صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے ہونے شروع ہوچکے تھے۔
کشن گنج ضلع میں صبح 7 بجے سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور شام پانچ بجے تک 60.25 فیصد ووٹ درج کی جاچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام پانچ بجے تک بہادر گنج اسمبلی حلقہ میں 61 فیصد، ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں 59 فیصد، کشن گنج اسمبلی حلقہ میں 54 فیصد، کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں 64 فیصد ووٹنگ درج کی گئی-
واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقوں کیلئے 1668 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔
جہاں کل 1127341 رائے دہندگان اپنے حق رائے کا استعمال کریں گے جس میں کل 576355 مرد اور کل 550942 خاتون ووٹرز ہیں جبکہ تیسرے ووٹرز کی تعداد 44 ہیں-
وہیں کشن گنج ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان کی بات کی جائے تو بہادر گنج اسمبلی حلقہ میں کل رائے دہندگان کی تعداد 292522 ہے۔
ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں رائے دہندگان کی تعداد 291204 وہیں کشن گنج اسمبلی حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 293493 اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 250122 ہے -
حالانکہ ان چاروں اسمبلی حلقہ میں پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے ووٹر کی تعداد 14437 ہے جو اپنے ووٹ دیں گے۔