دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت سے ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے.
لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے اور ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے پھر سے کیجریوال پر اعتماد دکھایا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کی جانب سے شاہین باغ، پاکستان، کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانا، شہریت ترمیمی قانون وغیرہ کو اہم موضوع بنایا گیا، جب کہ عام آدمی پارٹی نے عوامی مسائل کی بات کی، انہوں نے بجلی، پانی، اسکول، اسپتال وغیرہ کے نام پر ہی ووٹ مانگا. کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہلی انتخاب کا اثر آئندہ بہار اسمبلی انتخاب میں بھی دیکھنے کو ملے گا اور موجودہ حکومت کو این ڈی اے ساتھ گٹھبندھن بنانے کا خمیازہ اٹھانا پڑے گا.