اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج کے رکن پارلیمان کی اے ایم یو کے وائس چانسلر کے ساتھ ورچوئل میٹنگ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور

کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید آزاد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کے ساتھ ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے کشن گنج سینٹر کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

virtual meeting with amu vice chancellor
کشن گنج کے رکن پارلیمان کا اے ایم یو کے وائس چانسلر کے ساتھ روچوئل میٹنگ

By

Published : Jul 19, 2021, 2:49 PM IST

رکن پارلیمان محمد جاوید آزاد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ویڈیو کانفرنسگ کے زریعہ خصوصی میٹنگ کی، یہ جانکاری رکن اسمبلی کے میڈیا انچارج محمد احسان نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں کشن گنج کے رکن پارلیمان نے کشن گنج کے چکلہ گاؤں میں اے ایم یو کی زمین پر تعمیراتی کام کیلئے این ایم سی جی کلیئرنس اور مرکزی حکومت سے فنڈ ریلیز کے لئے اے ایم یو علی گڑھ کی طرف سے وزیر محکمہ برائے تعلیم تجویز دینے، کشن گنج کے حلیم چوک میں قائم حکومت بہار اقلیتی ہاسٹل میں چلائے جارہے اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں بی اے(ایل ایل بی)، فارمیسی، فیجیوتھراپی، وغیرہ مخصوص پروفیشنل کورس کی شروعات کے مطالبہ کو لیکر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنی بات رکھی۔

کشن گنج کے رکن پارلیمان کی اے ایم یو کے وائس چانسلر کے ساتھ روچوئل میٹنگ

یہ بھی پڑھیں: بہار کے وزیر زماں خان کی اجمیر شریف درگاہ میں حاضری

اس کے علاوہ رکن پارلیمان محمد جاوید نے کشن گنج و قرب وجوار کے باشعور سماجی شخصیات اور گارجین حضرات کے مطالبات پر اے ایم یو کے وائس چانسلر سے کشن گنج کے چکلہ میں قائم سینٹر میں آنے کی درخواست کی تاکہ وائس چانسلر کشن گنج اے ایم یو سینٹر کے مسائل کو تفصیلی طور پر سمجھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے طلبا کے درمیان اے ایم یو کی اہمیت اور ان کے درمیان جوش و جزبہ پیدا کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details