جس میں جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو، کانگریس کی لیڈر رنجیت رنجن اور ڈاکٹر کنہیا کمار خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے جلسہ کے صدر و جاپ کے صوبائی صدر پروفیسر مصور عالم نے کہا کہ 'یہ احتجاجی جلسہ کسی سیاسی پارٹی کے بینر تلے نہیں بلکہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا جس میں سبھی سیاسی جماعتوں کو شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے'۔
کشن گنج: احتجاجی جلسہ میں پپو یادو، کنہیا کمار شرکت کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ ساتھ آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم ہے۔ مصور عالم کے مطابق این آر سی اور این پی آر دونوں ایک سکہ کے دو پہلو ہیں۔ این آر سی برا نہیں ہے، یہ تو ہونا چاہئے لیکن جس طرح سے موجودہ حکومت کرنا چاہتی ہے ایسے تو قطعی نہ ہو کیونکہ اس میں حکومت کا مقصد ووٹ کی سیاست کرنا ہے۔
پروفیسر مصور عالم نے کہا کہ جس طرح نوٹ بندی کے وقت لوگ پریشان ہوے تھے، اسی طرح این آر سی کے وقت بھی پریشان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جو لڑائی چل رہی ہے وہ کسی مذہب یا ذات برادری کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملک کے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔