مانجھی نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ ضلع کے میڈیکل تھانہ علاقے میں واقع اپنے گاؤں وشنو گنج میں ایک دکان پر چائے پی رہے تھے تبھی گوپال پور گاؤں کے نیرج یادو عرف ویرو یادو وہاں پہنچا اور اس کے بعد اس نے ذات سے متعلق لفط استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے دن لد گئے ہیں، تم رکن پارلیمان نہیں رہے اور تم کو جان سے مار دیں گے‘‘۔
بی جے پی رکن پارلیمان کو قتل کی دھمکی - niraj yadav
ریاست بہار میں گیا سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہری مانجھی کو ان کے آبائی گاؤں وشنو گنج میں ذات سے متعلق لفظ استعمال کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان ہری مانجھی
مانجھی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ویرو کے خلاف پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کے سینیئر افسران سے اپنی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس دوران میڈیکل کالج تھانہ کے افسر رنجیت کمار رجک نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ مسٹر مانجھی نے اس سلسلے میں تحریری اطلاع دی ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔