ریاست بہار کے ضلع گیا کے آمس تھانہ علاقے کے چنڈی استھان سے اغوا کیے گئے اورنگ آباد کے رانی کنواں کے باشندہ سنجے وشوکرما کی لاش کو 22 دنوں بعد جمعہ کو ببنڈیہہ گاؤں کے پاس ایک کھیت سے برآمد کیا گیا، جہاں ان کیلاش کو قتل کے بعد زمین میں دفن کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اغواکرنے والوں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، جبکہ لاش ملزم کی زمین میں دفن کی ہوئی برآمد ہوئی ہےم جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
واضح رہے کہ لاش 22 دنوں سے دفن ہونے کی وجہ سے پوری طرح سڑ گئی تھی، لاش کے گڑھے سے موبائل فون گلے میں دھاگا، انگوٹھی اور وہاں سے کچھ فاصلے پر گھڑی دریافت کی گئی ہے، جس سے لواحقین نے لاش کی پہچان کی ہے۔
لاش کے ملتے ہی لواحقین مشتعل ہوگئے اور پولیس پرلاپروائی کا الزام عائد کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے وقت رہتے ہوئے ملزموں کے خلاف کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے ملزموں نے آسانی کے ساتھ واقعہ کوانجام دینے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ سنجے وشوکرما کو ملزموں نے 17 اکتوبر سنہ 2019 کو اغوا کیا تھا، جبکہ اغوا کرنے کا الزام آمس تھانہ کے رہنے والے درگا یادو اور سنگرام یادو پرلگا تھا۔