گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع گاندھی میدان میں آج سے 10 دنوں کے لیے کھادی وکاروباری میلہ لگا ہے ، اس کا افتتاح ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ڈی ڈی سی ویکاس دوہان کے ہاتھوں ہوا ، میلے کا خاص اور بنیادی مقصد کھادی کے کپڑے اور دیہی مصنوعات کو فروغ دینا اور مینوفیکچرز کو مارکیٹ فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے ذریعہ تیار شدہ مصنوعات زیادہ سے زیادہ فروغ ہو سکیں۔اس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ میلے میں لگے سبھی اسٹال مفت میں فراہم کیے گئے ہیں۔
اس میں گیا کے علاوہ بھاگلپور ، گوپال گنج ، مدھوبنی ، دربھنگہ ، سیوان ، بانکا کے کھادی اور دیہی صنعتوں سے وابستہ لوگوں نے اپنا اسٹال لگایا ہے ، اسکے علاوہ کشمیر کے بھی تاجروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ محکمہ صنعت کی مختلف اسکیموں کا استعفادہ کرنےوالوں کے لیے اس طرح کے میلے کا انعقاد ایک اچھی پہل ہے ، اس میں کھادی ، دست کاری اور وزیر اعلی ادھمی منصوبہ اور پی ایم ای جی پی اور جیویکا اور دیگر تنظیموں واداروں کے اسٹال لگے ہیں ، گیا کی پہچان لیمن گراس ' گھاس ' سے تیار مصنوعات اور لکڑی کے ذریعے نکالے ہوئے مختلف اقسام کے تیل اور دیگر چیزوں کو جگہ دی گئی ہے ۔کچھ ایسی مصنوعات ہیں جو صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرہی ہیں