اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات میں اہم امیدوار - فیصلہ کن امیدوار

بہار اسمبلی انتخابات میں تین مراحل میں پولنگ ہوئی جس میں 1.06 لاکھ سے زائد پولنگ بوتھس پر لوگوں نے ووٹ کیا، بہار میں آج کئی اہم و سینیئر رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

بہار انتخابات میں فیصلہ کن امیدوار
بہار انتخابات میں فیصلہ کن امیدوار

By

Published : Nov 10, 2020, 7:52 AM IST

الیکشن کمیشن (ای سی) کے مطابق اس سال پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 2015 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں 63 فیصد اضافہ کیا گیا۔

بہار انتخابات میں فیصلہ کن امیدوار

آر جے ڈی رہنما و وزیر اعلی امیدوار تیجسوی یادوضلع ویشالی کے راگھوپور اسمبلی حلقے سے امیدوار ہیں، جنہوں نے سنہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ستیش کمار کو شکست دی تھی، وہیں بی جے پی رہنما نے سنہ 2010 کے اسمبلی انتخابات میں اسی حلقے سے سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کو شکست دی تھی۔

بہار انتخابات میں فیصلہ کن امیدوار

تیجسوی یادو کے بڑے بھائی تیج پرتاب یادو اس مرتبہ حسن پور اسمبلی حلقے سے امیدوار ہیں۔وہیں گزشتہ انتخابات میں انہوں نے ضلع ویشالی کے مہوا اسمبلی حلقہ سے امیدواری کی تھی۔

بہار انتخابات میں فیصلہ کن امیدوار

فیصلہ کن امیدواروں میں جے ڈی (یو) کے وجے کمار چودھری (اسمبلی اسپیکر)، جیتن رام مانجھی، نند کیشور یادو، پریم کمار، شیریاسی سنگھ، لو سنہا، پوشپم پریا چودھری، مکیش سہانی، پپو یادو، انجم آراء جیسے رہنما شاملہ ہیں ۔ جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہونا ہے۔

بہار انتخابات میں بڑے چہرے
بہار انتخابات میں بڑے چہرے

انتخابی میدان میں جے ڈی (یو) وزراء بجیندر پرساد یادو (سوپول) ، نریندر نارائن یادو (عالم نگر) ، مہیشور ہزاری (کلیان پور) ، رمیش رشیدیو (سنگھیشور) ، خورشید عرف فیروز احمد (سکتا) ، لکشمیشور رائے (لوکاہا) ، بیما بھارتی (روپاؤلی) اور مدن ساہنی (بہادر پور) میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details