کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے بھبھوا تھانہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوے کہا کہ بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رام گڑھ گاؤں کےدھرمیندر کمار ولد سریندر دھوبی اور اوسان گاؤں کے شہنواز انصاری ولد شمشیر انصاری کو گرفتار کیاگیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں گذشتہ دنوں سے دو نوجوان ایک دوسرے کےمذہب اور برادری کے خلاف فیس بک پر نفرت پر مبنی پوسٹ کرکے مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس اطلاع پر ڈی آئی یو برانچ اور بھگوان پور پولیس اسٹیشن افیسر راکیش کمار روشن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی بنیاد پر بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رام گڑھ گاؤں کے دھرمیندر کمار ولد سریندر دھوبی کو گرفتار کرلیا۔ اور اس کے پاس سے دو موبائل بھی برآمد کئے۔ جس سے وہ فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کیا کرتا تھا۔