اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ڈمپر کی زد میں آنے سے باپ کی موت، بیٹا زخمی - مقتول کو چار لاکھ ک

ریاست بہار کے کیمور سے ایک دردناک خبر سامنے آرہی ہے۔ بلونت کنسٹرکشن میں لگے ڈمپر کی زد میں آنے سے دو مزدوروں میں سے ایک کی موت جاٸے حادثہ پر ہی ہوگٸی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

کیمور: ڈمپر کی زد میں آنے سے باپ کی موت بیٹا زخمی
کیمور: ڈمپر کی زد میں آنے سے باپ کی موت بیٹا زخمی

By

Published : Mar 17, 2021, 6:44 AM IST

دونوں مزدور بھی بلونت کنسٹرکشن سے ہی جڑے بتائے جاتے ہیں جو موہنیاں تھانہ علاقہ کوڑی رام موضع کے رہاٸشی بتائے گئے ہیں، ساتھ ہی دونوں باپ بیٹا ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کوڑی رام رہاٸشی اودھیش کشواہا ٹریکٹر لے کر اپنے بیٹے کے ساتھ سامان لوڈ کرنے کمپنی میں گئے تھے۔ کمپنی کے گیٹ پر ٹریکٹر کھڑا تھا جس میں سامان اٹھاکر لادا جارہا تھا۔

کیمور: ڈمپر کی زد میں آنے سے باپ کی موت بیٹا زخمی

اسی درمیان ٹریکٹر ٹرالی تبھی پیچھے کی جانب سے آگئی اور کمپنی کے ڈمپر سے ٹکر ہوگئی۔ جس سے موقع پر ہی اودھیش کشواہا کی موت ہوگٸی اور بیٹا بری طرح زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے بھبھوا صدر اسپتال بھیجا گیا۔ اس حادثہ کے بعد افراتفری پھیل گٸی۔ مقامی لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور لاش کو گھنٹوں اٹھانے نہیں دیا۔

کیمور: ڈمپر کی زد میں آنے سے باپ کی موت بیٹا زخمی

حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولس بھی پہنچی۔ مقتول کو چار لاکھ کا معاوضہ اور زخمی کو ڈھاٸی لاکھ کے معاوضہ کی یقین دہانی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو بھبھوا پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details