پٹنہ: چندر شیکھر راؤ بدھ کو حیدرآباد سے پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں نتیش کمار سے ملاقات کی اور ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سال 9 اگست کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہونے اور بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت بنانے کے لیے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد نتیش کمار کی کسی بھی اعلیٰ اپوزیشن لیڈر سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ KCR Meets Nitish Kumar
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے نتیش کمار کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ وسیع تر قومی مفاد میں مودی حکومت سے نجات کے لیے اپوزیشن اتحاد کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مکت بھارت' کی کال دی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک بھر کے تمام شعبے زوال اور افراتفری کا شکار ہیں۔
نتیش کمار کو اپوزیشن کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیے جانے کے امکان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی اپوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ KCR and Nitish Call Upon For Opposition Unity To oust Modi Govt