اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں ایک دن میں سب سے زیادہ 14،859 کیسز - بھارت میں کووڈ 19 کے کیسیز میں اضافہ

کرناٹک میں ایک دن میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ کیسیز درج کیے گئے۔ گذشتہ روز 14،859 کیسز درج کیے گئے تھے جبکہ 78 اموات کی اطلاع ہے۔ اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 11،24،509 ہو چکی یے اور ہلاکتوں کی تعداد 13،190 ہوگئی ہے۔

کرناٹکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 14،859کیسیز
کرناٹکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 14،859کیسیز

By

Published : Apr 17, 2021, 1:14 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 1:48 PM IST

ریاست میں اس سے پہلے جمعرات کو سب سے زیادہ یومیہ 14،738 کیسیز درج ہوئے تھے اور 66 اموات درج ہوئے تھے۔

کل تعداد میں صرف بنگلورو اربن ضلع میں کیسیز کی تعداد 9،917 رہی۔

اس دن 4،031 مریض علاج کے بعد صحت یاب بھی ہوئے اور انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 11،24،509 مثبت کووڈ-19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ13،190 اموات درج کئے گئے ہیں اور 10،03،985 مریض صحب یابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

1،07،315 ایکٹیو کیسز میں سے 1،06،738 مریض مستحکم و نامزد ہسپتالوں میں آئسولیشن میں ہیں جب کہ 577 آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ان تمام کووڈ-19 کے مثبت کیسز میں بنگلورو اربن ضلع میں 5،22،38 عدد سر فہرست ہے۔ اس کے بعد لیور 60،163 اور بلاری ضلع میں 41،498 کیسز ہیں.

اب تک مجموعی طور پر 2،33،04،701 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں 1،33،737 صرف جمعہ کے دن دن درج کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Apr 17, 2021, 1:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details