کنبہ کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ایک ہفتہ قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔
حالانکہ وہ پہلے ہی گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ایک دن کے وقفہ سے ان کا ڈائلیسس ہورہا تھا۔

گھر والوں نے کہا کہ اچانک حالت نازک ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر رکھا گیا لیکن ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی اور بالآخر ان کا انتقال ہوگیا۔
ریاست کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کے انتہائی مقرب سمجھے جانے والے کامت مدھوبنی ضلع سے ایم ایل اے تھے۔
مسٹر کامت کی خراب صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جے ڈی یو نے اتوار سے اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی بہو مینا کامت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔