ڈاکٹر کنہیا کمار بیگوسرائے پارلیمانی حلقے میں مرکزی وزیرگری راج سنگھ کے خلاف انتخابات لڑ رہے۔
اسی حلقے کے عظیم اتحاد کے حامی راشٹریہ جنتا دل نے معروف رہنما اور ایک لمبی مدت سے ایم ایل سی رہے ڈاکٹر تنویر حسن کو عام انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔
گذشتہ 24 مارچ کو کنہیا نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے مالی تعاون کی بھی اپیل کی۔
انہوں نے آن لائن مالی تعاون کے لیے بھی درخواست دی۔ ان کی اپیل پر لوگوں نے 28 گھنٹے کے اندر انہیں عام انتخابات کے لیے 28 لاکھ روپیے فراہم کئے۔