اس مظاہرے میں کانگریس کے رہنما شکیل احمد نے کنیہا کمار کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر کانگریس اور سی پی آئی کے دیکر رہنما موجود رہے۔ یہ مظاہرہ سی پی آئی کے دفتر سے شروع ہو کر انکم ٹیکس گولمبر پر اختتام پزیر ہوا۔ یہاں ان رہنماؤں نے قومی شہریت ترمیمی بل جلا کر اس کی مخالفت کی۔
بل کی مخالفت کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ جو قانون لوک سبھا میں پاس کیا گیا ہے اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کو پاس کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بی جے پی ہندو مسلمان کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک گاندھی جی کی 150 وی یوم پیدائش منا رہا ہے وہیں ساورکر کے ماننے والے لوگ آج جناہ کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اس طرح کے بل لا رہی ہے، جس سے جو ترقی کا ڈھنڈھورا پیٹا گیا ہے اسے چھپایا جا سکے۔