ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آتشزدگی کے دو واقعات پیش آئے ۔ پہلا واقعہ بھبھوا کے بیتری گاؤں سے سامنے آرہی ہے۔
بیتری گاؤں کا باشندہ ارون کمار سنگھ کی اہلیہ نہانے کے بعد انگیٹھی میں ہاتھ سینک رہی تھی کہ اچانک سے چنگاری اڑی اور وہ وہ جھلس گئی۔ ان کو فوراً بھبھوا صدر ہسپتال میں منتقل کرایا۔
کیمور: ایک ہی علاقے میں آتشزدگی کا دو واقعہ وہیں دوسرا واقعہ نوآٶں بلاک کے مکھراٶں علاقے میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: ایمیزون 2025 تک ایک بلین میک انڈیا سامان برآمد کرےگی
بتایا جا رہا ہے کہ راجیندر سنگھ یادو کے گھر کے کنارے بنے گاۓ کے تبیلا میں اچانک کسی وجہ سے آگ لگ گئی اور آگ کی خبر سنتے ہی مکان مالک راجیندر سنگھ کسی طرح جانور کو بچا لیے۔
وہیں جانور اور راجیندر سنگھ معمولی طور پر آگ سے جھلس گئے۔
جس کے بعد دونوں کو نذدیک ہی ہسپتال میں منتقل کرایا گیا، جس میں دونوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
وہیں اس واقعے کے اطلاع پر مکھیا ستیندر رائے نے ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کی ہے۔