اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: چھاپے ماری کے دوران اسلحوں کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار - ای ٹی وی بھارت

بہار کی کیمور پولیس نے اسحلہ اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی اسلحوں کے ساتھ تین شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اے ایس پی آپریشن نتین کمار نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی ہے۔ جس میں بارہ بور کی بندوقیں، 315 بور کی تین رائفل سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔

Kaimur: Three arms smugglers arrested during raids
کیمور: چھاپے ماری کی دوران اسلحوں کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار

By

Published : Jun 7, 2021, 1:06 PM IST

کیمور پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آپریشن اے ایس پی نیتن کمار کی نگرانی میں کی گئی چھاپہ ماری کے دوران غیر قانونی طریقہ سے اسلحہ کی سپلائی کرنے والے دو اسمگلر سمیت اسلحہ کو برآمد کیا گیا ہے۔
اس بابت آپریشن اے ایس پی نیتن کمار نے بتایا کہ کئی دنوں سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ اسلحہ اسمگلروں کی ایک بڑی تعداد چاند تھانے کے علاقے میں سرگرم ہے۔ جو مقامی لوگوں میں اسلحے کی اسمگلنگ کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر کسی اور جگہ سے اسلحہ لا رہے ہیں۔ جس پر پولیس کی کڑی نظر تھی۔

کیمور: چھاپے ماری کی دوران اسلحوں کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار

اسی اثنا میں اطلاع ملی کہ چاند تھانہ علاقہ کے شیو رام پور کا رہائشی گلاب چوبے والد سکھ دیو چوبے اپنے گھر میں اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر اے ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں فساد کنٹرول پولیس اور چاند پولیس تھانہ کے صدر سمیت مسلح افواج کے ساتھ چھاپہ مارا گیا۔ جس میں بارہ بور کی بندوقیں، 315 بور کی تین رائفل، ریئل می کمپنی کا ایک موبائل سمیت 12 بور کا ایک زندہ کارتوس ضبط کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی گلاب چوبے والد سکھ دیو چوبے، گیانی چوبے ولد گلاب چوبے، ابھے سنگھ ولد ہنسال سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سبھی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ اے ایس پی آپریشن نتین کمار نے بتایا کہ گرفتار تمام اسمگلروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے سبھی کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details